مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے مختلف صوبوں میں عوام اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام نے ابتدا میں امن و امان قائم کرنے کے عوامی نعرے بلند کیے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ واضح ہو گیا کہ ان کے اقدامات عوام اور اقلیتوں کے خلاف ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریر الشام کے دہشت گردوں نے مغربی شام میں عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، خاص طور پر صوبہ حمص کے ان علاقوں میں جہاں شیعہ آبادی رہائش پذیر ہے۔ تکفیریوں کی کاروائی کے بعد عوام نے مزاحمت شروع کی ہے اور مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
دہشت گرد گروہ شامی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے بجائے بے گناہ شامی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ اسرائیل نے کئی بار شام کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں اور جولان کی پہاڑیوں کے قریب شام کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ الجولانی اور اس کے گروہ نے اسرائیلی جارحیتوں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
دوسری طرف شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ حلب کے شہر منبج میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ